پنجاب میں ہسپتالون کا جال بچھایا، مخالفین سے بدلہ لینے کا وقت آ گیا، شہباز شریف

مانیٹرنگ ڈیسک -لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے مخالفین پر خوب برسے اور آصف علی زرداری اور عمران خان پر خوب نشتر برسائے لیکن ساتھ ہی ساتھ جوش خطابت میں کافی بڑی بڑی باتیں بھی کر گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب میں ہسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے، زرداری اور نیازی ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والو! ترقی کا راستہ روکنے والوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کو کرچی اور پشاور کو قصہ خوانی بنا دیا گیا ہے۔ مخالفین کو ہم سے تکلیف ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیازی نے پشاور میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا جبکہ ہم نے پنجاب بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.