بجٹ اجلاس، مراد سعید اور ن لیگ کے عابد شیر علی کی لڑائی، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک – آج پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے مراد سعید اور مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ موقع پر موجود دیگر قیادت نے بیچ بچائو کروایا اور مراد سعید کو ایوان سے باہر لے گئے۔

شورشرابہ، ہنگامہ، واک آئوٹ، حکومت نے 5900 ارب کا آخری بجٹ پیش کر دیا

تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا گھیرائو کرنے کی کوشش کی تو مسلم لیگ ن کے اراکین بھی آگے بڑھے جس دوران عابد شیر علی اور مراد سعید کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ مراد سعید عابد شیر علی پر لپکے اس دوران وہاں بیٹھے عارف علوی اور علی محمد نے مراد سعید کو سنبھالا۔

بعد ازاں علی محمد مراد سعید کو ایوان سے باہر لےگئے۔ جھگڑے کےدوران عابد شیر اور مراد سعید کے درمیان سخت جملوں تبادلہ بھی ہوا۔

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.