ن لیگی حکومت کا جاتے جاتے عوام کو تحفہ، پٹرولیم مصنوعات 7 روپے مہنگی

ویب ڈیسک – مئی کا مہینہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا آخری مہینہ ہو گا اس کے بعد اسلمیاں تحلیل ہو جائیں گی اور لیگی حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے۔ سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 7 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جو مہنگائی تلے دبی عوام پر ایک بم کی حیثیت سے گرے گا۔

اوگرا نے پٹرول 3 روپے 22 پیسے، ڈیزل 6 روپے 95 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.