ویب ڈیسک – پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان نے لندن کا تاریخی ویمبلے فٹبال سٹیڈیم 920 ملین یورو میں خرید لیا۔ شاہد خان جو دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ہوتے ہیں ماضی میں برتن دھونے کا کام بھی کرتے تھے۔
شاہد خان جو امریکہ اور برطانیہ کی لیگ فٹبال ٹیموں کے بھی مالک ہیں فٹبال کے کھیل سے بہت رغبت رکھتے ہیں اور اب لندن کے ویمبلے سٹیڈیم کا تاریخی سودا کر رہے ہیں۔
شاہد خان 1967 میں پاکستان سے امریکہ آئے اس وقت ان کی عمر صرف 16 سال اور جیب میں کچھ ہی ڈالرز تھے۔ انہوں نے 4 سالہ انجئیرنگ کی ڈگری امریکہ میں یونیورسٹی آف ایلونس سے حاصل کی۔
طالب علمی کے دور میں شاہد خان اپنا خرچہ چلانے کے لیے مختلف ہوٹلوں میں 1 ڈالر کے عوض برتن بھی دھویا کرتے تھے۔ اور اب شاہد خان1923 میں بنے لندن کے خوبصورت تاریخی ویمبلے سٹیڈیم کے مالک بننے جا رہے ہیں۔