جو ہوا اچھا ہوا، عابد شیر مجھے مارنے آئے، مراد نے بچایا، شیریں مزاری کا انکشاف

ویب ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور پی ٹی آئی کے اینگری ینگ مین مراد سعید کے درمیان جھگڑے کی وجہ کوئی اور نہیں خود شیریں مزاری تھیں۔

بجٹ اجلاس، مراد سعید اور ن لیگ کے عابد شیر علی کی لڑائی، ویڈیو دیکھیں

شیریں مزاری نے اس بات کا انکشاف ٹویٹر پر اس وقت کیا جب ایک ٹویٹر صارف نے شیریں مزاری سے مراد سعید کے رویے کی شکایت کی اور انہیں کچھ آداب سکھانے کا مشورہ بھی دیا۔ جواب میں شیریں مزاری نے آج پارلیمنٹ میں ہوئے واقعہ سے پردہ اٹھاتے ہوئے اس خاتون کو جوابی ٹویٹ کیا کہ ‘ مراد بالکل صحیح تھے، عابد شیر اور علی دیگر حکومتی اراکین مجھے مارنے کے لئے آئے تو مراد میری مدد کے لئے آئے اور عابد شیر علی نے اسے غلیظ گالیاں دیں اور مارنے کی دھمکی دی


آج پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے مراد سعید اور مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ موقع پر موجود دیگر قیادت نے بیچ بچائو کروایا اور مراد سعید کو ایوان سے باہر لے گئے۔

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا گھیرائو کرنے کی کوشش کی تو مسلم لیگ ن کے اراکین بھی آگے بڑھے جس دوران عابد شیر علی اور مراد سعید کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ مراد سعید عابد شیر علی پر لپکے اس دوران وہاں بیٹھے عارف علوی اور علی محمد نے مراد سعید کو سنبھالا۔

بعد ازاں علی محمد مراد سعید کو ایوان سے باہر لےگئے۔ جھگڑے کےدوران عابد شیر اور مراد سعید کے درمیان سخت جملوں تبادلہ بھی ہوا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *