کراچی: گودام سے 40 گدھوں کی کھالیں برآمد، گوشت کہاں گیا؟

مانیٹرنگ ڈیسک – شہر قائد میں کورنگی انڈسٹرئیل ایریا کے ایک گودام سے گدھوں کی 40 کھالیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس بات پر ایک سوالیہ نشان ہے کہ مارے جانے والے گدھوں کا گوشت کہا گیا؟

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کے بیچ و بیچ گدھے کی کھالوں کا گھنائونا دھندا ہور ہا تھا، آج پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایک گودام پر چھاپا مارا تو وہاں بوریوں میں بند گدھوں کی 40 کھالیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے گودام میں موجود افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس بات کی بحی تفتیش کی جا رہی ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ گدھوں کو مار کر ان کا گوشت مارکیٹ میں بیچ دیا گیا ہو۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.