چین: چاقو کے وار سے 9 بچے قتل، 12 شدید زخمی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے سکول جاتے 9 بچوں کو قتل کر دیا جبکہ دیگر 12 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والے بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شین زی صوبے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ 28 سالہ شخص زائو نے بچوں پر چاقو سے حملہ کر دیا اور 9 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے قاتل کو موقع پر گرفتار کر لیا جس نے بعد میں اس بات کا اقرار کیا کہ وہ کئی سال پہلے اسی سکول کا حصہ تھا اور جب وہ تیسری جماعت میں تھا تو سکول کے دیگر بچوں کی جانب سے اسے مذاق کا نشانہ بنایا گیا اسی بات کا رنج وہ اپنے دل میں کئی سالوں سے لیے بیٹھا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ بچوں سے نفرت کرتا ہے اور آج اسی نفرت کے باعث اس نے بچوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق چاقو حملے میں مرنے والے بچوں میں 7 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔

Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *