راحت فتح علی خان نے پی ٹی آئی کیلئے نیا ترانہ گا دیا، ویڈیودیکھیں

ویب ڈیسک – پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے 29 اپریل کو لاہور میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے کے لئے ایک نیا ترانہ گایا ہے۔

کپتان کا نیا پاکستان، یہ جھکتا ہے نہ ڈرتا ہے مشکل کتنی ہو سخت سخت، دم مست قلندر مست مست

یہ وہ بول ہیں جو اب پاکستان تحریک انصاف کے نئے ترانے کے ہوں گے ۔ امید کی جا رہی ہے یہ ترانہ الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کا ترانہ ہو گا۔

یہ نیا ترانہ 1992 میں ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے سننے والی قوالی دم مست قلندر کا ری میک ہے۔ اس وقت کی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کئی بار عمران خان اور پوری ٹیم کی اس قوالی سے الفت کا ذکر کر چکے ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.