نہیں جانتا آنے والے دنوں میں کہاں ہوں گا، نوازشریف

مانیٹرنگ ڈیسک – سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے مستقبل سے خاصے مایوس نظر آرہے ہیں، کہتے ہیں نہیں جانتا آنے والے دنوں میں کہاں ہوں گا، لیکن جہاں ہوں گا اپنے موقف پر ڈٹا رہوں گا۔

وہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنون سے خطاب کر رہے تھے، ان کی آواز میں بھی ایک اداسی جھلک رہی تھی۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ الیکشنوں میں ووٹ کو عزت دلائیں گے۔  ذاتی مفاد کی خاطرملکی مفاد کو دائو پر لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تین بار وزیر اعظم بنا لیکن مجھے ایک بار بھی مدت پوری نہ کرنے دی گئی۔ انہوں نے ماضی کے جھرکوں میں جھانکا اور کہا کہ آج تک کسی پاکستانی وزیر اعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ نواز شریف نے بے نظیر کا نام لے کر کہا کہ انہیں بھی مدت پوری نہ کرنے دی گئی لیکن موصوف شاید یہ بھول گئے کہ بے نظیر کی دونوں حکومتیں ختم کرنے میں وہ خود ہی ملوث تھے،

نوازشریف نے گزشتہ ماہ سینٹ الیکشن پر ہارس ٹریڈنگ کا پھر الزام لگایا انہوں نے کہا زرداری کو بیماری کہنے والے نیازی نے انہیں ووٹ دیا اور کہا کہ تحقیقات ہونی چائیے کہ سینٹ الیکشن میں کیا ہوا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.