مردان جلسہ: شہباز شریف پر ٹوپی اچھلی، سیکیورٹی والوں کی جان نکل گئی

ویب ڈیسک – مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف آج پی ٹی آئی کے گڑھ مردان میں جلسہ کر رہے تھے۔ جہاں انہوں نے عمران خان اور ان کی صوبائی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

شہباز شریف کے خطاب کے دوران ایک بوڑھے آدمی نے شہباز شریف کی جانب اپنی ٹوپی اچھال دی۔ شہباز شریف کی جانب کوئی چیز آتی دیکھ کر سیکیورٹی والے ایک دم حرکت میں آگئے، ان کے چہروں پر پریشانی کے اثرات واضح دیکھے جا سکتے تھے۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ بوڑھے شخص نے شہباز شریف کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان کی جانب ٹوپی اچھالی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.