جاتی اُمرا والے پر بھروسہ نہیں: آصف علی زرداری

مانیٹرنگ ڈیسک – پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف پر بھروسہ نہیں کر سکتا، ہم جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں ،ہم نے جیلیں کاٹیں لیکن جاتی امرا والوں نے ہمیشہ دھوکا دیا۔

آصف علی زرداری ایک نجی چینل پر انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امرا والوں نے دھاندلی سے الیکشن جیتا لیکن ہم نے برداشت کیا۔ جاتی امرا والے الیکشن جیت کر شہزادہ سلیم بن گئے اور مغل بادشاہی کرنے لگا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے دوران نواز شریف کو ہم نے بچایا، زرداری نے انکشاف کیا کہ دھرنے کے دنوں میں یہ اپنا سامان پیک کر کے جانے کے لیے تیار بیٹھے تھے، ہم نے انہیں بچایا اور جواب میں انہوں نے ہمارے اور ہمارے دوستوں کے خلاف مقدمات دائر کر دیئے۔ ڈاکٹر عاصم پر بھی کیس کر دیئے۔

آصف زرداری نے کہا کہ آئندہ الیکشن اپنے ٹائم پر ہی ہوں گے۔ سراج الحق کے اوپر سے آرڈر آنے والے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو وحی نہیں آتی سراج الحق سے پوچھیں شاید انہیں اوپر سے حکم آیا ہو۔

سینٹ الیکشن میں پیسہ لگنے کے سوال کےجواب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر پیسے کی بات ہو تو نواز سے زیادہ پیسہ کس کے پاس ہو سکتا ہے، لیکن میں نے سینٹ الیکشن میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.