پی ٹی آئی کا آج مینار پاکستان میں تخت لاہور کیلئے طبل جنگ

لاہور – پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے تاریخی مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی طاقت مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے یہ تخت لاہور کے والیوں کے لیے طبل جنگ کی مانند ہے۔

لاہور جو پچھلی کئی دہائیوں سےن لیگ گڑھ سمجھا جاتا ہے اب اس کی بنیادیں ہلتی محسوس ہو رہی ہیں۔ عمران خان اور ان کی پارٹی نے لاہور میں جلسے کے لئے بھرپور تیاری کر لی ہےاور وہ اکتوبر 2011 کی تاریخ دہرانے کی کوشش کرے گی۔

گزشتہ رات عمران خان اور دیگر ٹاپ کی سیاسی قیادت نے مینار پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔ عمران خان کے مینار پاکستان جانے سے پہلے ہی وہاں جلسے کا سا سماں تھا گو کہ ابھی جلسہ شروع ہونے میں کئی گھنٹے باقی تھے۔

دیکھنا یہ ہے کیا پی ٹی آئی آج ن لیگ گڑھ میں گھ کر کی اتیر مارتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.