سفارش کیوں کی؟ چیف جسٹس نے اپنے داماد کو عدالت طلب کرلیا

ویب ڈیسک – چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے انصاف کی انوکھی مثال قائم کر دی، شفارش کرنے پر اپنے داماد خالد رحمان کو عدالت طلب کر کے جھاڑ پلادی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس افسر ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے ایک کیس میں چیف جسٹس کے داماد خالد رحمان سے سفارش کروائی جس پر چیف جسٹس شدید برہم ہوئے اور خالد رحمان کو عدالت طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے داماد خالد رحمان کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ بیٹے ہو گے گھر پر یہاں میں پاکستان چیف جسٹس ہوں، آپ بتائیں آپ کو سفارش کرنے کامشورہ کس نے دیا تھا۔

خالد رحمان نے بتایا کہ انہیں ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے سفارش کا کہا تھا لیکن میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

یاد رہے کہ ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے اپنے بچوں کی حوالی کے لئے سابق اہلیہ کے خلاف کیس دائر کیا ہوا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.