دنیا کا طاقتور ترین جوڑا، برطانوی میاں بیوی کا نام گنیز بک میں درج

ویب ڈیسک – برطانیہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کرس اور لیزا نے ایک منٹ میں 315 پائین لکڑی کی تختیاں توڑ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بطور طاقتور ترین جوڑا درج کروا لیا۔

مارشل آرٹ کی قسم تائیکوانڈو کے ماہر جوڑے نے یہ منفرد ریکارڈ اس وقت قائم کیا جب برٹس کرس نے 315 جبکہ ان کی اہلیہ لیزا نے ایک منٹ کے وقت میں ہاتھ سے مکا مار کر  230 لکڑی کے تختوں کو 2 ٹکڑوں میں تقسیم کیا۔

ان دونوں میاں بیوی کے پاس کم سے کم وقت میں 1000 چھتوں پر لگنے والی ٹائلیں توڑنے کا ریکارڈ بھی ہے۔ دونوں نے لکڑیاں توڑنے کا کارنامہ برطانیہ کے شہر کینٹ میں سرانجام دیا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *