گوجرانوالہ: آسمان گرا نہ زمین پھٹی، دیوروں کی بھابی کی ساتھ اجتماعی زیادتی

مانیٹرنگ ڈیسک – پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دیوروں نے بھابی کو گھر میں اکیلا پا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا میں آرہی خبروں کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی عاشق کی بیوی صبا گھر پر اکیلی تھی، بھابی کو اکیلا دیکھ کر اس کے دونوں دیوروں فیاض اور طارق پر شیطان طاری ہو گیا اور دونوں نے ہر رشتے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی بھابی سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔

بھابی کے شور مچانے پر دونوں درندہ صفت انسانوں نے صبا کے سر کے بال منڈ دیئے بعد ازاں اہل محلہ کے اکٹھا ہونے پر دونوں بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ صبا اور عاشق کی شادی صرف 8 ماہ قبل ہوئی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.