کراچی کو پہلے الطاف حسین اب عمران خان سے خطرہ ہے: بلاول بھٹو

کراچی – کراچی کے لیاقت آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ عوام کی ایک بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی کے جلسے کو چار چاند لگائے اور 40 سال کے پیپلز پارٹی کے لیاقت آباد میں جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

جلسے سے وزیر اعلیِ سندھ، سینیٹر رضاربانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ ان کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو نے خطاب کیا اور عمران خان، الطاف حسین اور نواز شریف پر خوب نشتر برسائے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان کراچی میں نفرت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی کو پہلے الطاف حسین سے خطرہ تھا اور اب عمران خان سے ہے۔ نواز شریف نے کراچی کو کچھ نہیں دیا۔

پیپلزپارٹی ہی کراچی کی اصل وارث ہے، ہم نے یہاں ہسپتال بنائے، لوگوں کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا سنا ہے عمران خان کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کراچی صرف بھٹو کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میرا گھر ہے، یہ میری سانسوں میں بستا ہے، میری ایک پہچان کراچی شہر بھی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’پہلے مرحلے میں کراچی میں امن قائم کیا ہے، دوسرے مرحلے میں کراچی کو مستقل قومی مصیبت سے نجات دلائیں گے‘۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ’ آج تیسری نسل کا بھٹو آپ کے سامنے کھڑا ہے، کراچی میں بے امنی مجھے پسند نہیں تھی، کراچی میں ہمارے لوگ جل اور مر رہے تھے، ہم نے الزام کی بجائے کراچی میں امن قائم کیا‘۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.