میں نے لاہور میں 2011 والا جوش وجذبہ دوبارہ دیکھا ہے،محمد مالک کا پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ

لاہور – کل رات پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں ایک بہت بڑا جلسہ کیا، کچھ نے کہا یہ 2011 کے جلسے جتنا بڑا جلسہ تھا تو کچھ نے کہا کہ یہ جلسہ 2011 والے جلسے سے کم تھا۔ سنئیر صحافی اور تجزیہ کار محمد مالک نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ جلسہ بہت بڑا جلسہ تھا۔

محمد مالک نے نجی  چینل پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بار پھر لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گئے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے الیکشن 2018 کی کیمپین بہت ہی عمدہ طریقے سے شروع کر دی ہے۔ انہوں نے عمران کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی فوکسڈ تقریر تھی اور شاید عمران خان کی سیاسی تقریروں میں سے بہترین تقریر تھی۔

جلسے میں لوگوں کی تعداد کے بارے میں محمد مالک کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جلسہ 2011 میں اسی مقام پر کئے گئے جلسے سے کسی طور بھی کم نہیں تھا۔ اگر یہ جلسہ اس وقت کے جلسے سے بڑا نہیں تو چھوٹا بھی نہیں تھا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.