کابل دھماکوں سے لرز اٹھا، 9 صحافیوں سمیت 25 جاں بحق

ویب ڈیسک – افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں میں اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے۔ مرنے والوں میں 9 صحافی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کابل کے علاقے ششدر میں  پہلا بم دھماکہ ہوا تو جائے وقوعہ پر امدادی کارکن ، پولیس اور صحافیوں کی ایک بری تعداد جمع ہو گئ جو اپنا اپنا کام سر انجام دے رہی تھی۔ اسی اثنا میں پہلے دھماکے کے ٹھیک 15 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہو گیا جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دوسرا دھماکہ پہلے سے زیادہ طاقت ور اور تباہ کن ثابت ہوا جس نے بڑی تعداد میں صحافیوں اور دیگر افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ افغان پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی تعین نہیں کیا جا سکتا کہ آیا یہ دھماکے خودکش تھے یا ٹائم ڈیوائس سے کئے گئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.