نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھا وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست نکلا: زرداری

مانیٹرنگ ڈیسک – نوازشریف نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑوا کر خود ہاتھ ملا لیا، نواز شریف کو جب موقع ملا انہوں نے ہمیں بیچ دیا، اب ان سے مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایسا کہنا ہے پیپلز پارٹی کےشریک چئیرمین آصف علی زرادی کا، وہ لاہور میں پارٹی قائیدین اور سنئیر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

آصف علی زرداری نے سنئیر صحافیوں اور پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ ایک ملاقات میں نواز شریف کے ساتھ ناراضگی سے پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کے ساتھ بہت خلوص نیت سے چلے لیکن سابق وزیر اعظم کو جب بھی موقع ملا انہوں نے ہمیں بیچ دیا۔ آصف زرداری نے گلہ کیا کہ ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جتنے بھی مقدمے بنے وہ نواز شریف کے کہنے پر بنے۔

آصف زرداری نے مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہمیں مشرف کے احتساب کا یقین دلاتے رہے اور دوسری جانب فوج سے ہاتھ ملا کر مشرف کو باہر بھیج دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دینے والا بیان نواز شریف کے دھوکے میں آکر دیا۔

آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ اب وہ کسی صورت نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.