زرداری کیچڑ نہ اچھالیں، اتنے معصوم تھے کہ ورغلانے میں آگئے؟ نواز شریف کا جوابی وار

ویب ڈیسک – زرداری صاحب اتنے معصوم تھے کہ میرے ورغلانے میں آگئے؟ قوم کو بتائیں کہ وعدہ خلافی کی کس نے تھی۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری پر جوابی وار کر دیا۔

سابق وزیر اعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا بیان ایک پارٹی کے سربراہ کے شایان شان نہیں۔ بہتر ہو گا زرداری صاحب الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو  3 سال بعد یاد آیا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پر ہم نے اظہارناپسندیدگی کیا اور اسی وجہ سے اگلے دن کھانا منسوخ کیا۔ مشرف سے اختلاف اپنی جگہ لیکن ادارے پر کیچڑ اچھالنا مناسب نہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *