رانا ثنا کےPTI خواتین بارے نامناسب الفاظ، شہباز شریف نے معذرت کر لی

ویب ڈیسک – اتوار کے روز پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون اورمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ٹھمکے بتا رہے ہیں یہ عورتیں کہا کی  ہیں۔

رانا ثناء کے اس بیان پر تمام طبقوں کی طرف سے شدید رد عمل آیا اور وزیر قانون کے اس بیان کی شدید مذمت کی گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی ن لیگی قیادت کو شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ایسے میں مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے آج ایک ٹویٹ کیا اور اس میں رانا ثنا ء کے پی ٹی آئی خواتین بارے بیان پر افسوس کا اظہار کیا اور معذرت بھی کر لی۔ شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے ان کا دل دکھا اور وہ ان سب لوگوں سے معذرت کرتے ہیں جن کی اس بیان سے دل آزاری ہوئی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.