آرمی چیف جنرل باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، ہزارہ برادری سے ملاقات کریں گے

مانیٹرنگ ڈیسک – چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ ہنگامی طور پر بلوچستان کے دورہ پر کوئٹہ شہر پہنچ گئے۔ جہاں وہ ہزارہ برادری کے سرابرہوں سے ملاقات کریں گے۔

ہزارہ برادری نے کوئٹہ میں ایک احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے جس کا مقصد کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں آئے روز ہزارہ برادری کے لوگوں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ اور ان مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھاکہ وہ کسی حکومتی عہدیدار سے ملاقات نہیں کریں گے صرف آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ہی یہ احتجاج ختم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.