ن لیگ کو اتنے ووٹ دو کہ قانون اور اس کے فیصلے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے: نواز شریف

ویب ڈیسک – مسلم لیگ ن نے  آج ساہیوال میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جلسہ گاہ پہنچی۔ نواز شریف اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کر دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر نشہ سا ہو رہا ہے۔

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جلسے میں عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ 50 ہزار میگا واٹ بجلی بنائیں گے ، کہاں ہے بجلی؟ انہوں نے کہا لاڈلا پہلے بھی فیل ہوا تھا اب کچی فیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو پٹھو لقب بھی دے ڈالا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران کو ووٹ دینا اصل میں عدلیہ اور فوج کو ووٹ دینا ہے، ہمارا مقابلہ زرداری یا عمران سے نہیں کسی اور سے ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ ان کی واپسی کا ایک راستہ ہے کہ ن لیگ کو اتنے ووٹ دو کہ قانون اور اس کے فصیلے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے۔

نواز شریف نے لاہور میں ہوئے عمران خان کے جلسے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کل کا جلسہ دیکھ کر ایسا لگا تھا جیسے جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا ہو۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.