
پروفیسر پاس ہو گیا، محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن کلئیر
سپورٹس ڈیسک – محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن درست ، قرار اب دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کے جوہر دکھا سکیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 37 سالہ آل رائونڈر محمد حفیظ کو کرکٹ کی بین الاقوامی کونسل نے ان کا بائولنگ ایکشن جانچنے کے بعد دوبارہ بائولنگ کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے پہلے 2107 میں سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہو رہے ون ڈے کے دوران امپائر نے محمد حفیظ کے مشکوک ایکشن پر رپورٹ کی جس کے بعد حفیظ کے بائولنگ کروانے پر پابندی لگ گئی تھی۔
محمد حفیظ کا ایکشن تیسری مرتبہ رپورٹ ہوا تھا اس پہلے بھی حفیظ بائولنگ پر پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔ حفیظ کے ایکشن کی جانچ 17 اپریل کو انگلینڈ میں کی گئی جہان تکینکی اعتبار سے اور مختلف زاویوں سے چانج کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی کہ محمد حفیظ کا بازو آئی سی سی کے وضع کردہ 15 ڈگری کے خم کے اندر ہے۔ جس کے بعد یہ رپورٹ آئی سی سی کو ارسال کر دی گئی۔
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے دھول چٹا دی