بریکنگ نیوز: امریکی C-130 فوجی جہاز جارجیا میں گر کر تباہ، کئی ہلاک

ویب ڈیسک – امریکی فوج کا ہرکیولیس C-130 فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے کے وقت جہاز پر عملے کے پانچ ارکان شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی قریبی ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اچانک ایک جہاز زمین کی جانب تیزی سے آیا اور ایک دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ہائی وے پر ہر طرف جہاز کا ملبہ بکھرا نظر آرہا ہے۔

امدادی عملہ اور فائرز بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے جنہوں نے اس حادثے میں عملہ کے تمام ارکان کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

حادثے کی وجوہات کا فی الحال کو ئی اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

 

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.