ہمارا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں، خلائی مخلوق سے ہے: نواز شریف

مانیٹرنگ ڈیسک – احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 میں ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے۔ جو اپنی مرضی کی پارلیمنٹ بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے اپنے بھائی اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں چمک رہا ہے جبکہ سندھ میں لوگوں کو استثنیٰ دی جا رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ بہت جلد عمران خان کے دھرنے سے متعلق حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں حکومت اور پارلیمنٹ کی رٹ  کہاں ہے؟ اب خلائی مخلوق کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.