کراچی ‘تپ’ گیا، شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی تلقین

کراچی – ابھی گرمی کا آغاز ہے اور  پاکستان کا ساحلی شہر کراچی ابھی سے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ ماہ مئی کے شروع ہوتے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے جو کہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد اس وقت شدید ہیٹ ویو کی زد میں جو آئندہ کئی روز تک جاری رہے گی۔ ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ جب کراچی میں ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ ساحلی شہر میں نمی کا تناسب بھی کافی کم رہے گا جس سے حبس کی سی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

ماہرین کراچی کی عوام کر اس گرمی میں حفاظتی اقدامات کی تلقین کی ہے اور بلا ضرورت گھروں یا دفتروں سے نکلنے سے منع کیا ہے۔ جبکہ گرمی میں نکلنے سے پہلے سر اور گردن کو ڈھانپنے کی تلقین کی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.