صرف وہ ہوگا جو ہم کہیں گے، مریم نواز کا شہباز شریف کو ٹوک جواب

مانیٹرنگ ڈیسک – سنئیر  صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ چند دن قبل مسلم لیگ( ن) کے رہنماؤں کا جاتی امرا میں ایک اجلاس ہوا ہے جس کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک بڑی تعداد میں ایم این اے اور ایم پی اے پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔  جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں۔

جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ میں ان تمام پارٹی رہنماؤں سے بات کرتا ہوں جو پارٹی چھوڑ ک جا رہے ہیں۔ اس پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز فوراً بولی کہ نہیں میاں صاحب آپ کو پارٹی کا صدر نواز شریف نے بنایا ہے اور پالیسی وہ ہو گی جو ہم دیں گے۔آپ کسی سے رابطہ نہیں کریں گے۔

مریم نواز کے اس رد عمل کی شاید شہباز شریف کو امید نہ تھی اور انہیں بھرے اجلاس میں کافی خفت اٹھانا پڑی۔ ویڈیو دیکھیں

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.