موبائل کارڈ پر100 روپے میں 40 کی کٹوتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

مانیٹرنگ ڈیسک – موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔ 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 40 روپے کی کٹوتی کیوں کی جاتی ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کر کے 12 کروڑ موبائل استعمال کرنے والوں داد رسی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیاں 100 روپے پر 40 روپے کیسے کٹوتی کر لتی ہیں؟ عوام کے کھاتے میں کون کون سا ٹیکس ڈالا جا تا ہے؟ کمپنیوں کے ترجمان عدالت آکر بتائیں۔

یاد رہے کہ ایک عام صارف جب موبائل میں 100 روپے کا لوڈ کرواتا ہے تو 40 روپے ٹیکس کی مد میں کٹ جانے کے بعد صارف کو صرف 60 روپے کا بیلنس ملتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.