کانزفلم فیسٹیول: ماہرہ خان پہلی بار شرکت کیلئے پر امید

شوبز ڈیسک – فرانس کے شہر کانز میں رواں ماہ ہونے جا رہا دنیا کا سب سے بڑا فلم فیسٹیول اور پہلی بار پاکستان کی جانب سے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت متوقع ہے۔


71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول ماہرہ خان پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گی، وہ  برانڈ لوریال پیرس کی برانڈ ایمبسیڈرکے طور پرکانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ ۔ کانزفلم فیسٹیول کا میلہ ہرسال فرانس میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان 2017 میں لوریال کی برانڈ کی سفیرمقررکیا گیا تھا لہٰذا ماہرہ لوریال پیرس کی سفیرکے طورپرکانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.