ریکارڈ اچھا نہیں، محمد عامر کو بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا: بائولنگ کوچ اظہر محمود

سپورٹس ڈیسک – پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے سخت دورے پر ہے اور ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر 2010 میں اچھے بائولر تھے لیکن 5 سالہ پابندی کے بعد ان کی بائولنگ میں وہ بات نہیں رہی اس لئے انہیں  اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

وہ کنٹبری میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر ہمارا مین بائولر ہے اس لئے اس کی کارکردگی بہت اہم ہے اس لئے عامر کو اپنی کاکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے دورہ کے دوران پاکستان تین پلئیرز کو سپاٹ فکسنگ کے الزام میں جیل اور پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پابندی اور سزا پانے والوں میں محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ شامل تھے۔ محمد عامر کو کم عمری کی بنا پر قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ چانس ملا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.