2013 کا الیکشن فوج نے نواز شریف کو جتوایا: عمران خان کا الزام

مانیٹرنگ ڈیسک – مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعظم کا آج کل محاذ فوج کے خلاف کھلا ہوا ہے اور وہ فوج اور عدلیہ کے خلاف سخت سے سخت تنقید کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار  میں  آئے فوج اور عدلیہ ہی کی گود میں بیٹھ کر آئے۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جیو ٹی وی سنئیر اینکر پرسن حامد میں کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کا الیکشن فوج نے نواز شریف کو جتوایا۔ آج جب وہ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فوج ، عدلیہ اور دیگر قوتوں سے مدد لی اور آج وہ کہتے ہیں کہ ان کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔

عمران خان  نے کہا کہ لگتا ہے نوازشریف ہل گئے ہیں ان کی باتوں سے نظر آتا ہے وہ سخت دبائو میں ہیں۔ انہوں نے اور کیا کہا ویڈیو دیکھیں

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.