لندن ہسپتال، پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کے حوالے سے بڑی خبر

ویب ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری کے حوالے سے ایک لندن ہسپتال سے بڑی خبر آگئی ہے۔ نعیم بخار جو کہ چند روز قبل لندن کے انڈر گرائونڈ میٹرو سٹیشن میں گر کر زخمی ہو گے تھے لندن میں زیر علاج ہیں۔

سوشل میڈیا ہر وائرل ہوتی نعیم بخاری کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم بخاری کے چہرے پر چوٹ کے گہرے نشان ہیں اور وہ بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہیں۔ ڈاکڑوں کے مطابق نعیم بخاری کی حالت تو خطرے سے باہر ہے مگر وہ ابھی بھی انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ نعیم بخاری پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بھی ہیں لندن میں عمران خان کے نمل کالج کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *