
بڑی خبر: عدالت نے عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس سے باعزت بری کردیا
اسلام آباد – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے لئے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس سے بری کر دیا۔ عمران خان آج عدالت میں موجود تھے جس وقت انہیں یہ فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا۔ فیصلہ سنتے ہی پی ٹی آئی کیمپ میں جشن کا سماں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 میں دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ پر تشدد کیس میں عمران خان کو با عزت بری کر دیا۔ عمران خان کی بریت ثبوتوں کی عدم دستیابی اور ایس ایس پی کی جانب سے کیس دائر نہ کرنے کی وجہ سے عمل میں آئی۔
بریت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا دماغ خراب ہو گیا ہے انہیں چاہیئے کے کسی ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔ وہ کہتے ہیں عمران کو ووٹ دینا اداروں کو ووٹ دینا ہے، نواز شریف ٹھیک کہہ رہے ہیں، شکریہ نواز شریف
چئیر مین پی ٹی آئی پر 2014 میں حکومت کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے دوران ایس ایس پی پر تشدد سمیت چار مقدمات درج کیے گئے تھے۔دیگر مقدمات میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ شامل تھے۔