ضرورت پڑی تو عمران خان کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے، آصف زرداری کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خلائی مخلوق کو میاں صاحب سے بہتر کون جانتا ہے، میاں صاحب خود خلائی مخلوق کی مدد سے حکومت بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں۔بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جانیں دیں۔ میں نے 11 سال جیل کاٹی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوں گے اور وقت پر ہوں گے ۔ الیکشن کے بعد دیکھیں گے ہو سکتا ہے عمران خان سے اتحاد ہو جائے۔ہم حکومت یا اپوزیشن دونوں میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.