امریکی ریاست ہوائی میں زلزلہ،سب سے بڑے آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

(ویب ڈیسک ) امریکہ کی سب سے بڑی جزیرہ نما ریاست ہوائی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد وہاں موجود کلاؤ آتش فشاںپہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا جبکہ جزیرے میں وقفے وقفے زلزلے کے جھٹکے اب بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9 اعشاریہ محسوس کی گئی۔ خبر رساں ادارے ABC News کے مطابق کلاؤ آتش فشاں کے مضافات میں رہنے والے لوگوں کے گھروں کے اگلتے لاوے کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ اب تک کم از کم 2 گھر لاوے کی زد میں آکر تباہ ہو چکے ہیں۔

 

کلاؤ آتش فشاںسے نکلتے دھویں کے بادل کئی سو میل دو سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ امریکی حکومت نے ریاست ہوائی میں ایمرجنسی نافذ کر امدادی کارووائیوں کا آغاز کر دیا ہے اور کسی بھی بڑی آفت نمٹنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔امریکی ریاست ہوائی کے جزیروں میں کال جمعہ کے روز زلزلہ آیا تھا۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.