
حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے766 واں عرس کا آج سے آغاز
ویب ڈیسک – مشہور صوفی بزرگ اور سندھ دھرتی کی شان حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے766 واں عرس آج سے شروع ہو رہا ہے۔آپ کا اصل نام حضرت عثمان مروندیؒ ہے۔ عرس کی تقریبات اگلے تین روز تک جاری رہیں گی۔ لعل شہباز قلندرؒ کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہوتا ہے جو اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔
حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے عرس کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ مزار اور اس کے اطراف میں سینکڑوں سیکیورٹی کے افراد موجود تھے۔ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ لاہور اور ملک کے دیگر شہروں سے سیہون شریف جانے کے لئے ہر سال کی طرح خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔
ان دنوں سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میںہے اس سلسلے میں زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے محکمہ اوقاف اور حکومت سندھ کی جانب سے ہیٹ اسٹوک کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔