پاکستان سے مقابلہ، آئرش ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

سپورٹس ڈیسک – پاکستان کے ساتھ ڈبلن میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لئے آئرلینڈ نے اپنے پتے شو کر دیئے۔ آئر لینڈ جن 41 کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کےخلاف میدان میں ولیم پورٹ فیلڈ کو سپہہ سالار مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں آندرے بلبرنی، ایڈجوائس، اوبرائن برادرز (کیون اوبرائن اور نیل اوبرائن)، ٹائرون کین، ٹم مرٹیگ، بوائڈ رینکن، ناتھن، پال اسٹرلنگ، جیمز شینن، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور میک برائن شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم جو کہ ابھی انگلینڈ میں اپنے کھلاڑیوں کو سائیڈ میچز میں آزما رہی ہے آنے والے چند دنوں میں اپنی فائنل 11 کا اعلان کرے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 11 مئی سے ڈبلن میں شروع ہو گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.