بھارت: تاریخی علی گڑھ یونیورسٹی سے قائد اعظم کی تصویر ہٹانے پر حالات کشیدہ

ویب ڈیسک – بھارت کی تاریخی تدریس گاہ علی گڑھ یونیورسٹی سے بی جے پی کے ایک منسٹر کی جانب سے مطالبہ کرنے پر وہاں 1938 سے آویزاں قائد اعظم محمد علی جناح کا پورٹریٹ ہٹا دیا گیا جس کے بعد یونیورسٹی اور علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

تین روز قبل بھارت کی جنونی حکومت کے ایک ایم این اے کے مطالبے پر قائداعظم کی تصویر کو علی گڑھ یونیورسٹی سے ہٹا دیا گیا تھاجس کہ بعد یونیورسٹی کےایک کئی طالب علموں اور اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر دیا اور جلد ہی یہ احتجاج میں تبدیل ہو گیا۔ جس کےبعد ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کےآمنے سامنے آگئے۔

Photo: India Times

Photo: India Times

بھارتی حکومت نے علی گڑھ میں کسی بھی کشیدہ صورتحال سے بچنے کی خاطر علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سرور معطل کر دی ہے ۔

طلب علموں اور اساتذہ نے یونیورسٹی کے باہر دھرنا بھی دیا جس پر پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج بھی کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.