نوازشریف خوشامدیوں کےجھرمٹ سےنکلیں،کسی کی جوتیاں نہیں اٹھاسکتا: نثار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد یہ بات واضح کرنا ہے کہ سیاسی طور پر کہاں کھڑا ہوں، عوام سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں، مسلم لیگ ن سےناراض نہیں ہوں،واضح کرنا چاہتا ہوں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ الیکشن 2018 میں حصہ لوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ34 سال سےنوازشریف کےساتھ ہوں، 1992 سےمسلم لیگ ن کا فاؤنڈر ممبر ہوں ،مسلم لیگ ن کے 70فیصد لوگوں نے پارٹی چھوڑدی،ساری زندگی نوازشریف اورپارٹی کاسیاسی بوجھ اٹھایا،کسی کی جوتیاں نہیں اٹھاسکتا، پارٹی چھوڑی ہے نہ چھوڑنےکاارادہ ہے۔

چوہدری نثار نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ خوشامدیوں کےجھرمٹ سےنکل کرعوام کاسوچیں گے تو قوم ان کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے تحریک انصاف میں دعوت دینے پر اپنے درینہ دوست عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت میں پارٹی میں کھڑا ہوں۔سازشی آدمی نہیں ہوں ،بہت سےلوگ میرے پاس آئے،میں نے سب کو کہا پارٹی میں رہو۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازشریف سےبہت عرصےسےملاقات ہوتی رہتی ہے، جب بھی لاہور جاتا ہوں، شہبازشریف سے ملاقات کرتا ہوں، شہباز شریف سے میرا ذاتی تعلق بھی ہے۔

چوہدری نثار نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسےلوگ جو مشرف کے ساتھ تھے آج ہماری پارٹی میں ہیں،مشرف کے ساتھ رہنے والے 4افراد کو آپ نے سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.