چکر کھا کر گرا، کوئی حملہ نہیں ہوا: نعیم بخاری کا ہوش میں آنے پر بیان

ویب ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل نعیم بخاری چند روز قبل لندن کے میٹرو سٹیشن میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ لندن کے ایک ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں رہے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر طرح طرح افواہیں گردش کرتی رہیں کہ نعیم بخاری ایک حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ نعیم بخاری نے لڑکی کو چھیڑا جس پر ان کو مارا گیا۔ لیکن یہ تمام افواہیں آج اس وقت دم توڑ گئیں جب نعیم بخاری نے ہوش میں آنے کے بعد میڈیا کو پیغام جاری کیا ۔ اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ مجھ کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں ہوا بلکہ میں لندن کے میٹرو سٹیشن میں چکر آنے سے گر پڑا اور اس واقعے کے وقت میری بیوی اور بیٹی بھی میرے ہمراہ تھیں۔

لندن ہسپتال، پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کے حوالے سے بڑی خبر

یاد رہے کہ نعیم بخاری عمران خان کے نمل کالج کے لئے فنڈ ریزنگ کے لئے لندن میں موجود تھے تبھی وہ حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.