احسن اقبال کا کامیاب آپریشن، گولی پیٹ میں ہی رہے گی

لاہور – وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا لاہور کے سروسزہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوگیا۔ آپریشن کے بعد احسن اقبال کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گولی بازو سے ہوتی ہوئی پیٹ میں چلی گئی۔

اس موقع پر ان کے بیٹے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی حالت اب بہتر ہے، ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ سے گولی نہیں نکالی۔ احسن اقبال کو کل نارووال میں گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ۔ مسلم لیگی رہنما اور وزیر داخلہ پاکستان پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے آبائی علاقے میں ایک کارنر میٹنگ کے بعد واپس جا رہے تھے۔ حملہ آو ر نے ان پر پستول سے فائر کیا جو ان کے کندھے پر لگا۔ احسن اقبال کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیاتھا بعد ازاں انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور لایا گیا۔

حملہ آور عابد کو موقع سے زندہ گرفتار کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس نے ن لیگی رہنما پر حملہ ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کی وجہ سے کیا تھا۔ جبکہ ن لیگی خاتون رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملزم تعلق تحریک لبیک سے ہے۔

احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت ہر جانب سے ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ، نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احسن اقبال حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنا خصوصی ہیلی کاپڑ نارووال بھجوا دیا ہے تاکہ زخمی احسن اقبال کو لاہور منتقل کیا جا سکے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *