نائیجیریا میں جرائم پیشہ افراد کا گائوں پر حملہ، 45 دیہاتی قتل

ویب ڈیسک – مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک دیہات گواسکا پر حملہ کر کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے اراکین نے 45افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

اس   دیہات   میں حملہ آوروں نے خاص طور پر ایسے افراد کو چُن چُن  کر ہلاک کیا جو حفاظت اور گاؤں کے دفاع   پر مامور تھے۔ مرنے والوں میں 10 سال سے کم عمر بچوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی نعشیں  گلیوں اور جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

گزشتہ  روز رونما ہونے والی واردات میں شامل جرائم پیشہ گروہ کو مویشیوں کی چوری، رہزنی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.