سونم کپور کی شادی کی تقریبات شروع

ویب ڈیسک – بالی وڈ کی اداکارہ اور لینجنڈ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور زندگی کا نیا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔

سونم کپور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کر رہی ہے۔ اس سے قبل انیل کپور نے اپنی بیٹی کی شادی اپنی بھابھی سری دیوی کے انتقال کے بعد موخر کر دی تھی۔

سونم کپور کی مہندی میں بالی وڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔  سونم کپور کی شادی کی مرکزی تقریب کل 8 مئی کو ہوگی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.