
کراچی میں پی ٹی آئی اور پی پی پی میں خونی تصادم، جلائو گھرائو،
کراچی – شہر قائد ایک بار پر سیاسی دنگوں کی نظر، جلائو گھرائو، فائرنگ نے شہر کا امن پھر دائو پر لگا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکن حکیم سعید گرائونڈ میں آمنے سامنے آگئے ، 12 مئی کو ہونے والے جلسے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے، بات گولیوں تک پہنچ گئی۔ دونوں جانب سے پتھرائو فائرنگ سے کئی کارکن زخمی، 3 گاڑیاں نظر آتش۔ پولیس ناکام۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے میں حکیم سعید گرائونڈ میں جلسے کی تیاریوں میں مصروف پی ٹی آئی اور پی پی پی کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے کیمپ اکھاڑ دیئے اور ایک پتھرائو شروع کر دیا جس سے کئی کارکن زخمی ہو گئے۔ دونوں پارٹیاں 12 مئی ایک جگہ جلسہ کرنے پر بضد نظر آئیں۔
تحریک انصاف نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے تحریک انصاف کے کیمپ پر دھاوا بولا اور ان کا کیمپ اکھاڑ دیا۔ ساتھ ہی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لئے فائرنگ بھی کی گئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت پر بھی مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور ان کا گریبان پھاڑ دیا۔ پولیس موقع پر موجود ہونے کا باوجود فساد و کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئی۔
پی پی پی رہنما سعید غنی نے رات گئے پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی پر ایم کیو ایم کی طرح گولی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کے ایک کارکن کو ٹانگ پر گولی لگی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقع کا نوٹس لے لیا۔ رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر امن و امان کی صورتحال کو سنبھالا۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کروایا اور کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی کو خیبر پختونخواہ میں جلسے نہ کرنے دے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بنی گالہ میں چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات