اسحاق ڈار سینیٹ سے فارغ، سپریم کورٹ نے رکنیت معطل کر دی

مانیٹرنگ ڈیسک – سابق وزیر خزانہ اور نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی۔

اسحاق ڈار گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک علاج کی غرض سے موجود ہیں۔ ان کے وکیل نے جو میڈیکل سرٹیفیکیٹ عدالت کو مہیا کئے ان کے مطابق اسحاق ڈار شدید بیمار ہیں۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹی وی پر اسحاق ڈار صحت مند اور بھاگتے دوڑتے نظر آتے ہیں۔

3 رکنی بنچ نے عدم پیشی پر اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کر دی اور انہیں مزید 15 کی وقت دے کر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار بھی اپنے سمدھی نواز شریف کی طرح غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنانے کے الزام میں مقدمات کے زیر اثر ہیں۔

Image Source: Hindustan Times

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.