بھارت: 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا

ویب ڈیسک – بھارت کا مکروہ چہرہ، ایک لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار، درندوں نے زیادتی کے بعد 17 سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی بھارت میں محکمہ صحت کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی گئی جو اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور اس کے جسم کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ جل چکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لڑ کے نے 17 سالہ لڑکی پر اس وقت مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا ئی جب اس نے جنسی زیادتی کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔

پچھلے ہفتے 4 افراد نے مبینہ طور پر ایک 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زبردستی اجتماعی  زیادتی کی تھی۔

لڑکی کے والدین نے گاؤں کی  پنچائیت میں حملے کی اطلاع دی جنہوں نے اس واقعہ میں مبینہ ملوث افراد پر جرمانہ عائد کر دیا ۔

کشمیر کی آصفہ کیلئے آواز اٹھانا کرینہ کپور کو مہنگا پڑ گیا

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 750 ڈالر جرمانے کی سزا پر وہ چاروں افراد اتنے مشتعل ہوئے کہ انہوں نے لڑکی کے گھر کو اس وقت آگ لگا دی جب وہ گھر کے اندر موجود تھی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

ریاست جھاڑکھنڈ میں پیش آنے والے یہ دو واقعات بھارت میں جنسی زیادتی کے تواتر سے ہونے والے حملوں کو اجاگر کرتے ہیں جن کے خلاف ملک بھر میں برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی روک تھام سے متعلق بحث مباحثے جاری ہیں بالخصوص شمالی علاقے جموں میں ایک 8 سالہ مسلم بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی  زیادتی کے بعد اسے قتل کیے جانے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

میشا شفیع کے الزامات، علی ظفر نے بھی خاموشی توڑ دی

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *