ن لیگ کو دھچکا، جنوبی پنجاب اتحاد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

ویب ڈیسک – جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 18 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ یہ تمام اراکین مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین ہیں۔

فواد چودھری  کا کہنا ہے کہ جنوبی محاذ پنجاب گروپ پی ٹی آئی میں شامل  ہو رہا ہے،۔ انہوں نے کہا جنوبی محاذ پنجاب سیاسی جماعت نہیں تھی ایک گروپ تھا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ جنوبی اتحاد کا اچھا فیصلہ ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ کل بروز بدھ جنوبی اتحاد باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرے گا ۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.