
چائینہ کے علی بابا نے پاکستان کی سب سے بڑی ای کامرس ویب سائٹ daraz.pk خرید لی
ویب ڈیسک – پاکستان کی سب سے بڑی شاپنگ ویب سائٹ کو چائنہ کے علی بابا گروپ نے خرید لیا۔ دراز جو کہ اس پہلے راکٹ انٹرنیشنل کی ملکیت تھی پاکستان کی سب سے بڑی ای کامرس ویب سائٹ ہے۔ جس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
علی بابا کا پاکستان کی مارکیٹ میں آنا پاکستان کے آن لائن کاروبار کو ایک نئی جدت دے گا اور یہاں کاروبار کے مواقع کئی گناہ بڑھ جائیں گے۔ چائنہ کا علی بابا گروپ دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ریٹیلر اور ہول سیل شاپنگ پورٹل ہے۔ جس کا کاروبار دنیا بھر کے کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ علی بابا کی کے اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالر میں ہے۔
daraz.pk جو کہ پاکستان میں 2012 میں وجود میں آئی اس وقت پاکستان کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال میں آن لائن بزنس کر رہی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دراز اور علی بابا کی ڈیل کتنے میں ہوئی کوئی نہیں جانتا۔