خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں زلزلہ، لوگوں کو کلمہ یاد آگیا

مانیٹرنگ ڈیسک – پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے زمین لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 محسوس کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز بنوں کے شمال مغرب میں تیس کلو میٹر تھا۔

خیبر پختونخواہ میں پشاور، ایبٹ آباد، ہنگو، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، چارسدہ، اٹک، سوات، مردان، خیبرایجنسی، کرم ایجنسی، بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسمماعیل خان، وزیرستان اور بنوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز بنوں سے 20 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

 

 

چکر کھا کر گرا، کوئی حملہ نہیں ہوا: نعیم بخاری کا ہوش میں آنے پر بیان

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.